پاکستان نے آپریشن “غضب للحق” میں افغانستان کے بگرام ائیربیس کو نشانہ بنایا: امریکی اخبار
پاکستان(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل)واشنگٹن: امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ آپریشن “غضب للحق” کے دوران پاکستان نے افغانستان کے اہم ترین بگرام ائیربیس کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔
نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے حملے میں بگرام ائیربیس کا ایک ائیرکرافٹ ہینگر اور دو ویئر ہاؤسز تباہ ہوئے جبکہ اس حوالے سے سیٹلائٹ تصاویر بھی سامنے آگئی ہیں۔
رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان نے ایک ہفتے کے دوران افغانستان میں فوجی اہداف پر 50 سے زائد فضائی حملے کیے۔
اخبار نے مزید کہا کہ افغانستان میں فتنہ الخوارج کی موجودگی کے شواہد اقوام متحدہ کی رپورٹس میں متعدد بار پیش کیے جا چکے ہیں۔
![]()

