Daily Roshni News

فرانس میں  بلدیاتی انتخابات کی گہما گہمی عروج پر۔

فرانس میں  بلدیاتی انتخابات کی گہما گہمی عروج پر

پیرس۔    فرانس(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔     رپورٹ۔۔۔ منیر احمد ملک پیرس فرانس)                  فرانس میں  بلدیاتی انتخابات کی گہما گہمی عروج پر ھے-  15 مارچ 2026 کو ھونے والے بلدیاتی انتخابات میں فرانسیسی – افریقی اور پاکستانی کمیونٹی کی بھی ایک کثیر تعداد  بلدیاتی انتخابات میں حصہ لے رھی ھے – فرانس کے مختلف علاقوں کی میونسپلز کمیٹیوں میں پاکستانی امیدوار بھی اپنی اپنی مہم چلا رھے ھیں –   پیرس کے مضافات میں واقعی  درانسی۔ کی میونسپل کمیٹی سے ایک مشہور کاروباری- سیاسی اور سماجی شخصیت  چوہدری محمد نعیم بھی ان انتخابات میں بطور کونسلر  حصہ لے رھے ھیں – انتخابی مہم کے سلسلے میں چوہدری محمد نعیم کی جانب سے درانسی کی پاکستانی کمیونٹی کے اعزاز میں ایک شاندار افطار ڈنر کا اہتمام کیا- اس افطار ڈنر میں پاکستانی کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی- اس افطار ڈنر میں  مئیر درانسی کا الیکشن لڑنے والے  موسیو کرسٹوف لا گارد نے اپنے پینل کے ساتھ خصوصی طور پر شرکت کی- چوہدری محمد نعیم نے درانسی میں مقیم پاکستانیوں کی آمد پر ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا-  انہوں نے کہا کہ ھمارے لئے یہ انتہائی خوشی کی بات ھے کہ اب فرانس کی مقامی سیاست میں پاکستانی کمیونٹی کی کثیر تعداد اپنا حصہ ڈا ل رھی ھے – ان کا کہناتھا کہ نئی جنریشن کو خاص طور پر اس طرف توجہ دینے کی ضرورت ھے- مئیر کے امیدوار  کرسٹوف لا گار نے کہا مجھے آپ لوگوں کو یہاں دیکھ کر بہت خوشی محسوس ھو رھی ھے- انہوں نے کہا کہ درانسی میں  ھم نے پہلے بھی عوام کی مشکلات کو حل کرنے کی کوشش کی ھے –  انہوں نے کہا کہ آپ کا ووٹ ایک قیمتی چیز ھے-  15مارچ کو سب باہر نکلیں اور اپنے ووٹ کا درست استعمال کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ مت سوچیں کہ میرے ایک ووٹ نہ دینے  سے کیا فرق پڑتا ھے – ایک ایک  ووٹ   قیمتی اور مقدس ھے اور اس کا استعمال لازمی کرنے کی ضرورت ھے- انہوں نے کہا کہ 15 مارچ کو جوق در جوق نکلیں اور اپنے ووٹ سے ھماری کامیابی پر مہر   لگائیں-    رپورٹ منیر احمد ملک پیرس فرانس

Loading