اسلام آباد ہائیکورٹ میں عید کے چاند کے حوالے سے شہری کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔
درخواست گزار کے مطابق رویت ہلال کمیٹی کو حکم دیا جائے چاند کا اعلان جلدی کریں، چاند کے اعلان میں تاخیر سے لوگ تراویح بھی پڑھ لیتے ہیں۔
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ رات تاخیر سے چاند کا اعلان ہونے سے مارکیٹس میں اچانک رش بڑھ جاتا ہے لہٰذا انتظامیہ کو لا اینڈ آرڈر کی صورتحال سے بچانے کے لیے اقدامات کی ہدایت کریں اور عید شاپنگ کی دکانوں کے علاوہ دیگر مارکیٹس بند رکھنے کا حکم دیا جائے۔
عدالت نے شہری کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی اور چیف جسٹس سرفراز ڈوگر شہری عبد اللہ شفیق کی درخواست پر کل سماعت کریں گے۔
خیال رہے کہ ملک میں شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 19 مارچ کو ہوگا
![]()
