غوثیہ مسجد ایمسٹرڈیم ، خادم اعلیٰ ملک مسعود کی بذریعہ ٹیلی فون
روشنی نیوز کے چیف ایڈیٹر جاوید عظیمی سے تفصیلی گفتگو ،
ماہ صیام اور لیلتہ القدر کے کامیاب پروگرام پر اظہار تشکر اور دعائیہ کلمات ۔
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹر نیشنل۔۔۔ نمائندہ خصوصی) گزشتہ روز بروز بدو 18 ما رچ 2026 جامع مسجد غوثیہ ایمسٹر ڈیم کے خادم اعلیٰ ملک مسعود الرحمن کلیا می نے اخبار روشنی نیوز کے چیف ایڈیٹرمحمد جاوید عظیمی سے بذریعہ ٹیلی فون گفتگو کے دوران ماہ صیام کے افطار پروگرام میں حصہ لینے والے تمام احباب کا فرداً فرداً تذکرہ کرتے ہوئے ان تمام کا بھر پور تعاون کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ ملک مسعود نے لیلتہ القدر کی خصوصی روحانی ، بابرکت تقریب کے کامیاب انعقاد پر مسرت کا اظہار کیا۔ مذکورہ پروگرام میں کمیونٹی کے لئے خدمات سرانجام دینے والی نمایاں شخصیات غلام حسین کیانی ، ملک منظور، حاجی طارق ، سلیم بٹ، علی رانا، سہیل احمد اور اخبار روشنی نیوز انٹرنیشنل کے چیف ایڈیٹر محمد جاوید عظیمی کو غوثیہ مسجد ایمسٹر ڈیم کی جانب سے اعزازی شیلڈز پیش کی گئیں ۔ ان تمام معزز حضرات کو میں صمیم قلب سے مبارکباد پیش کرتا ہوں اور اُمید کرتا ہوں کہ مستقبل میں بھی ان سب کا تعاون جاری رہے گا ۔ گفتگو کے دوران جاوید عظیمی نے کہا رمضان المبارک میں افطاریوں اور لیلتہ القدر کی بابرکت تقریب کے کامیاب انعقاد پر ملک مسعود اور دیگر اراکین کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ، مزید کہا کہ بلاشہ اس وقت جامع مسجد غوثیہ ایمسٹرڈیم انتظام و انصرام اور کمیونٹی کی خدمات کے حوالے سے نمبر(ون ) پر ہے ۔ یاد رہے لیلتہ القدر کی یاد گار کامیاب ترین تقریب کے لئے دی ہیگ کی کاروباری اور سماجی شخصیت راجہ عابد مہمان خصوصی تھے۔ ایک موقعہ پر گفتگو کے دوران ملک مسعود نے مسرت و انبساط کی کیفیت میں بتایا کہ لیلتہ القدر کی تقریب کے لئے انگلینڈ سے مٹھائی منگوائی گئی جو شرکائے تقریب کو پیش کی گئی۔ آخر میں ملک مسعود نے جاوید عظیمی کا متذکرہ تقریب میں شرکت کرنے پر صمیم قلب شکریہ ادا کرتے ہوئے دعائیہ کلمات بھی ادا کئے۔
![]()

