Daily Roshni News

روشنی نیوز کے چیف ایڈیٹر جاوید عظیمی کی خدمات کا اعتراف,ملک مسعود نے  مرکز کی جانب سے حسن کارکردگی کی شیلڈ پیش کی۔۔

ہالینڈ، روشنی نیوز کے چیف ایڈیٹر جاوید عظیمی کی خدمات کا

 اعتراف ، غوثیہ مسجد ایمسٹر ڈیم کے خادم اعلیٰ ملک مسعود نے

 مرکز کی جانب سے حسن کارکردگی کی شیلڈ پیش کی۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی  نیوز انٹرنیشنل۔۔۔ نمائندہ خصوصی) گزشتہ دنوں بروز سوموار 16 مارچ 2026 کو جامع مسجد غوثیہ ایمسٹر ڈیم کے زیر اہتمام لیلتہ القدر کی بابرکت تقریب کے لئے آن لائن اخبار ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل کے بانی اور چیف ایڈیٹر حاجی محمد جاوید عظیمی کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا۔ نماز تراویح کے بعد مختصر سی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس  میں متذکرہ مسجد کے خادم اعلیٰ ملک مسعود الرحمن کلیا می نے نظامت کرتے ہوئے جاوید عظیمی کی صحافتی خدمات کو سرا ہا اور ہالینڈ بھر میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے لئے گرانقدر خدمات کے اعتراف میں  انھیں حسن کارکردگی کی  شیلڈپیش کی گئی ۔جاوید عظیمی نے شیلڈ وصول کرنے کے بعد مسجد میں موجود 200 سو سے زائد شرکائے تقریب مخاطب ہوتے  ہوئے ۔ کہا کہ آج کی باہر کت، پاکیزہ اور منزہ تقریب کثرت عبادات کا تقاضا کرتی ہے ، یہ مانگنے کی رات ہے ، شب بیداری میں عبادات کر کے رب کائنات کو راضی کریں۔ حافظ محمد عمران قادری الجیلانی نے پُر اثر اجتماعی دعا  کی ہے اس دعا کے اثرات کا غلبہ مجھ پر طاری ہے ۔ ملک مسعود الرحمنٰ کلیامی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ اللہ تعالٰی کے گھر کی بے لوث خدمات سر انجام دے رہے ہیں، اس لئے آپ منجانب اللہ عزت سے مالا مال ہیں  درحقیقت جس شخص کے پاس جو  کچھ ہوتا ہے وہی  دیتاہے۔ آپ اور دیگر اراکین کی جانب سے عزت افزائی اور پذیرائی کے لئے بے حد ممنون ہوں  سلامت رہیں ۔ آمین ثمہ آمین ۔

Loading