Daily Roshni News

سری لنکا نے امریکی جنگی طیاروں کو اڈہ دینے سے انکار کردیا

سری لنکا نے امریکی جنگی طیاروں کو اڈہ دینے سے انکار کردیا

انٹرنیشنل(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل) سری لنکا نے امریکی جنگی طیاروں کو اڈہ دینے سے انکار کر دیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق سری لنکاکے صدر انورا کمارا ڈسانائیکے نے پارلیمنٹ میں بیان دیا کہ امریکا نے مارچ کے آغاز میں دو جنگی طیارے مٹالا انٹرنیشنل ائیرپورٹ پرتعینات کرنےکی درخواست کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

ایران کیخلاف جنگ میں اب تک امریکا کے 16 جنگی طیارے تباہ ہو چکے: بلوم برگ کا انکشاف

فرانس کبھی آبنائے ہرمز کھلوانے کے آپریشن میں حصہ نہیں لے گا: صدر میکرون

ایران جنگ: ہمیں کسی مدد کی ضرورت نہیں، مدد کی درخواستیں رد ہونے کے بعد ٹرمپ کا ردعمل

سری لنکن صدر نے کہا کہ امریکی طیاروں پر اینٹی شپ میزائل نصب تھے، انہیں جبوتی کے اڈے سے سری لنکا لانے کا منصوبہ تھا۔

صدر انورا کمارا ڈسانائیکے نے ایوان کو بتایا کہ ہم نے امریکی درخواست پر واضح طور پر انکار کر دیا تھا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل امریکا کے کئی اتحادی ممالک بھی ایران کے خلاف جنگ میں حصہ لینے سے انکار کر چکے ہیں جس پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شکوہ کرتے ہوئے کہا تھا ہمیں کسی کی مدد کی ضرورت نہیں ہے۔

Loading