Daily Roshni News

سماجی شخصیت چوہدری اقبال نے اپنے قریبی دوستوں کے اعزاز میں عید لنج پر تکلف انتظام و انصرام کیا۔

ہالینڈ، سماجی شخصیت چوہدری اقبال نے اپنے قریبی

 دوستوں کے اعزاز میں قاضیاں ہاؤس دی ہیگ میں

شاندارپر تکلف  عید لنچ کا انتظام و انصرام کیا ۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔ جاوید عظمی )معروف، متحرک سماجی شخصیت چوہدری محمد اقبال نے عید الفطر 2026 کی نماز کے بعد اپنی رہائش گاہ قاضیاں ہاؤس دی ہیگ میں کمیونٹی کی مختلف مکاتب فکر سے وابستہ اور نمایاں شخصیات اور اپنے محبوب ترین دوستوں کے اعزاز میں عید لنچ  کا پر تکلف اہتمام کیا، اس  دعوت میں میزبان کے داماد چوہدری سلمان محمود(UK) نے خصوصی  شرکت کی ۔  پاکستان اسلامک اینڈ کلچرل سینٹر دہیگ کے امام و خطیب  علامہ سید عرفان شاہ نوشاہی قادری نے ختم شریف پڑھ کر اجتماعی دعا میں میزبان کی صحت و تندرستی والی طویل زندگی اور رزق میں خیر و برکت کے لئے دعائیہ کلمات ادا کئے۔کھانا تناول کرنے کے بعد تمام احباب نے ایک دوسرے سے تبادلہ خیال کیا۔ اس عید لنچ میں فرینڈز آف روشنی فورم کی ٹیم کے اراکین محمد جاوید عظیمی

چاند ملک جاوید بٹ پیارا ،  چوہدری بنارس کے علاوہ خادم حسین بٹ، چوہدری یوسف ،محمد ارسلان،قاسم،آصف،چوہدری سلیم اور دیگر نوجوانوں نے بھی شرکت کی ۔ جبکہ  معزز مہمانان گرامی نےمدعو کرنے پر میزبان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے دعائیہ کلمات بھی ادا کئے۔

Loading