ایرانی وفدکی وزیراعظم سے ملاقات، وزیراعظم کا خطے میں امن و استحکام کیلئے اپناکردار ادا کرنےکے عزم کا اعادہ
پاکستان(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )اسلام آباد: ایرانی وفد نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی جس میں وزیراعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے لیےثالث کے طور پر اپنا مخلصانہ کردار ادا کرتا رہے گا۔
ترجمان وزیراعظم آفس کے مطابق ایرانی وفد کی قیادت ایران کی مشاورتی اسمبلی کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کی جب کہ وفد کی معاونت وزیرخارجہ عباس عراقچی نےکی۔
اعلامیے کے مطابق ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیر داخلہ محسن نقوی بھی موجود تھے۔
اعلامیے کے مطابق ملاقات میں عالمی اور علاقائی امن کی صورتحال پر بھی غور کیا گیا، وزیراعظم نے اسلام آباد مذاکرات میں ایرانی وفد کی شرکت کو سراہا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے لیے اپنا کردار جاری رکھےگا، وزیر اعظم نے خلوص نیت کے ساتھ اپنا کردار ایک ثالث کے طور پر جاری رکھنے کےعزم کا اعادہ کیا۔
وزیراعظم نے علاقائی،عالمی امن واستحکام کے مفاد میں بامقصد نتائج کے لیے پیش رفت تیز کرنےکے عزم کا اظہار کیا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان خلوص نیت کے ساتھ خطے میں امن و استحکام کے لیےثالث کے طور پر اپنا مخلصانہ کردار ادا کرتا رہےگا۔
ان کا کہنا تھا کہ بامعنی نتائج حاصل کرنے کے لیے پاکستان اپنا کردار ادا کرتا رہےگا۔
![]()

