Daily Roshni News

دبئی کا سیون اسٹار ہوٹل برج العرب عارضی بند کرنے کا اعلان، وجہ سامنے آگئی

دبئی کے سیون اسٹار ہوٹل برج العرب کو مرمت کیلئے 18ماہ بند کرنے کا اعلان کردیاگیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دبئی کا مشہور لگژری ہوٹل برج العرب اپنی منفرد کشتی نما ساخت اورشاندار ڈیزائن کی وجہ سے دنیا بھرمیں پہچانا جاتا ہے۔

برج العرب اب ایک بڑی تبدیلی کے مرحلے میں داخل ہونے جارہا ہے جس کے تحت 1999 کے بعد ہوٹل کی پہلی بڑی مرمت کا آغاز ہورہا ہے۔

اس حوالے سے کمپنی کی جانب سے کہاگیا ہے کہ مرمت کے دوران کشتی نما ہوٹل کی منفرد ساخت کو برقرار رکھا جائے گا۔

مزید برآں  ہوٹل کے اندرونی ڈیزائن اور طرزِ تعمیر کو محفوظ بنانے پر توجہ دی جائے گی۔

Loading