Daily Roshni News

*اوورسیز صحافیوں کی تنظیم آئی اے پی جے کا 5واں یوم تاسیس ویبینار*

*اوورسیز صحافیوں کی تنظیم آئی اے پی جے کا 5واں یوم تاسیس ویبینار*

*دنیا کے امن کیلئے کامیاب سفارتکاری پر وزیراعظم پاکستان اور فیلڈ مارشل کو خراج تحسین*

*ویبینار میں سینیٹر طلحہ محمود، ریاض فتیانہ ایم این اے، چیئرمین او پی ایف سید قمر رضا اور سینئر صحافی مجیب الرحمن شامی کی شرکت۔*

ہالینڈ  (  ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔۔۔۔ نمائندہ خصوصی  )انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف پاکستانی جرنلسٹس (IAPJ) کے قیام کے پانچ سال مکمل ہونے اور یومِ تاسیس کے موقع پر ایک پروقار عالمی ویبینار کا انعقاد کیا گیا، جس میں IAPJ کے ممبران کے علاوہ  دنیا بھر سے پاکستانی صحافیوں نے بھرپور شرکت کی۔

ویبینار میں مہمانان خصوصی چیئرمین اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن سید قمر رضا، سینیٹر طلحہ محمود، ممبر پارلیمنٹ ریاض فتیانہ اور سینئر صحافی مجیب الرحمن شامی شامل تھے۔

 آئی اے پی جے کے صدر شاھد چوھان اور چیئرمین خرم شہزاد نے کہا کہ تنظیم کی پانچ سالہ کارکردگی حوصلہ افزا رہی ہے ہم نے بیرونِ ممالک مقیم پاکستانی صحافیوں کے درمیان اتحاد، صحافتی اقدار کے فروغ اور عالمی سطح پر پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کرنے میں کوشاں ہیں جس میں خاطر خواہ کامیابیاں ملی ہیں،

چیئرمین او پی ایف سید قمر رضا نے اپنے خطاب میں تنظیم کے زمہ داران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ حکومت اوورسیز پاکستانیوں خصوصاً صحافی برادری کے مسائل کے حل اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے IAPJ کی خدمات کو قابلِ تحسین قرار دیا۔

سینیٹر محمد طلحہ محمود اور ممبر پارلیمنٹ ریاض فتیانہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح پر پاکستانی صحافی ملک کا مؤثر مقدمہ پیش کر رہے ہیں، جو قومی خدمت کے مترادف ہے۔ انہوں نے تنظیم کے زمہ داران کو مبارکباد دی اور اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

سینئر صحافی و دانشور مجیب الرحمن شامی نے آئی اے پی جے کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے زمہ داران کو مبارکباد دی اور کہا کہ موجودہ دور میں ذمہ دارانہ صحافت کی اہمیت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ چکی ہے اور اس طرح کے پلیٹ فارم صحافیوں کو ایک مثبت اور متحد آواز فراہم کرتے ہیں۔

ویبینار کی میزبانی کے فرائض جرمنی سے سیکرٹری جنرل مہوش خان اور آئرلینڈ سے چیف آرگنائزر وسیم بٹ نے ادا کیے، تقریب میں یوکے سے سینئر نائب صدر وسیم چوہدری، ترکی سے وائس چیئرمین صغیر رامے، جاپان سے چیئرمین ایڈوائزری کونسل عرفان صدیقی تمغہ امتیاز،  سکاٹ لینڈ سے فرید انصاری، سویڈن سے حافظ عمران، امریکہ سے حمیرا گل، ہالینڈ سے جاوید عظیمی، سعودیہ سے خالد نواز چیمہ، جرمنی سے رضوان خان، یوکے سے عرفان فراز، پرتگال سے ضیاء سید، ناروے سے عقیل قادر، آئرلینڈ سے ابرار احمد، فرانس سے وقار باجوہ، مالاوی سے شعیب عباسی و دیگر صحافیوں نے شرکت کی۔

ویبینار کے اختتام پر شرکاء نے دنیا کے امن کیلئے پاکستان کی کامیاب سفارت کاری کو سراہتے ہوئے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو خراجِ تحسین پیش کیا، اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستانی صحافی دنیا بھر میں ملک کی مثبت تصویر اجاگر کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

آن لائن تقریب میں امریکہ، برطانیہ، یورپ، افریقہ، مشرق وسطیٰ اور دیگر خطوں سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور IAPJ کے پلیٹ فارم کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

Loading