Daily Roshni News

معروف سماجی شخصیت میاں عاصم ، پاکستان اسلامک اینڈ کلچرل سینٹر دی ہیگ کے صدر مقرر۔

معروف سماجی شخصیت میاں عاصم ، پاکستان اسلامک اینڈ کلچرل سینٹر

دی ہیگ کے صدر مقرر، انتظامی امور کمیٹی کو از سر نو تشکیل

 دینے کے لئے مصروف عمل ہیں ۔

ہالینڈ(ڈیلی روشتی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔جاوید عظیمی ) معروف ، متحرک سماجی اور کا روباری شخصیت میاں عاصم محمود پاکستان اسلامک اینڈ کلچرل سینٹر  دی ہیگ کے صدر مقرر کر دیئے گئے ۔ اپنی تقرری کے بعد میاں عاصم مذکورہ مرکز کی انتظامی امور کمیٹی کو از سر نو تشکیل دینے  کے لئے مصروف عمل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں دی ہیگ کی مقامی عدالت کے حج نے عدالتی کاروائی کے دوران اپنا فیصلہ سناتے ہوئے میاں عاصم محمود کو متذکرہ مرکز کے لئے  صدر مقرر کر دیا ۔ تقرری کے بعد صدر نے مختلف کمیٹیاں تشکیل دینے کے لئے روزانہ کی بنیاد پر کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات سے مشاورتی عمل کا آغاز کر دیا ہے۔

Loading