ہالینڈ، جاوید عظیمی کے بھتیجے نجم سلیم کی عظیمی ہاؤس آمد
پاکستان اسلامک اینڈ کلچرل سینٹردی ہیگ کے صدر میاں عاصم کا
مقامی ریسٹورنٹ میں عشائیے کا اہتمام، قریبی دوست بھی شریک ہوئے۔
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹر نیشنل۔۔۔ نمائندہ خصوصی ) معروف آن لائن اردو اخبار ڈیلی روشنی نیوز کے چیف ایڈیٹر محمد جاوید عظیمی کے بھتیجے نجم سلیم جرمنی کی یونیورسٹی میں اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لئے قیام پذیر ہیں۔ گزشتہ دنوں اپنی اہلیہ کے ہمراہ اپنے چچا جاوید عظیمی کے مدعو کرنے پر ہالینڈ تشریف لائے ۔ گزشتہ روز بروز جمعتہ المبارک 24 اپریل 2026 ہالینڈ کی معروف سماجی ، کاروباری شخصیت اور پاکستان اسلامک اینڈ کلچر سینٹر دی ہیگ کے صدر میاں عاصم محمود نے نجم سلیم کے اعزاز میں مقامی ترکش ریسٹورنٹ میں پر تکلف اور شاندار عشائیے کا اہتمام کیا ، جس میں فرینڈز آف روشنی فورم کے جگمگاتے ستارے چوہدری محمد الیاس اور میاں آفتاب احمد کی شرکت سے رونق دوبالا ہو گئی ۔ کھانا تناول کرنے سے قبل نجم سلیم کو پھولوں کی سر زمین ہالینڈ آمد پر میاں عاصم نے پھولوں کا گلدستہ پیش کر کے خو ش آمدید کہا اور استقبالیہ کلمات بھی ادا کئے۔
عشائیے کا اختتام پر جاوید عظیمی، نجم سلیم نے میزبان کا مدعو کرنے پر صمیم قلب سے شکریہ ادا کرتے ہوئے رزق میں کشادگی ، صحت و تندرستی اور خیر و برکت کے لئے دعائیہ کلمات بھی ادال کئے۔
![]()





