Daily Roshni News

حملہ آور مسیحیت مخالف نظریات کاحامل تھا، اسکے دل میں بہت نفرت تھی، امریکی صدر

حملہ آور مسیحیت مخالف نظریات کاحامل تھا، اسکے دل میں بہت نفرت تھی، امریکی صدر

انٹرنیشنل (ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی میڈیا کو انٹریو میں وائٹ ہاؤس پریس ڈنر کے دوران  پیش آئے فائرنگ کے واقعے پر بات کرتےہوئے کہا کہ حملہ آور مسیحیت مخالف نظریات کا حامل تھا اور اسکے دل میں بہت نفرت تھی۔

امریکی صدر  ڈونلڈ  ٹرمپ نے کہا کہ ڈنر تقریب میں حملہ آور کو فوری طور پر روکا گیا، تقریب کی جگہ کو محفوظ بنانا مشکل تھا۔

صدر ٹرمپ نے کہا  حملہ آورعیسائی مخالف نظریات رکھتا ہے، اسکےدل میں بہت نفرت تھی، آپ اس کا منشور  پڑ ھیں وہ مسیحیوں سے نفرت کرتا ہے۔

انہوں نے حملہ آور کو  ذہنی بیمار شخص قرار دیتے ہوئے کہا کہ  حملہ آور کے گھر والے جانتے تھےکہ اسے مشکلات درپیش تھیں۔

قانون نافذ کرنے والے ایک اہلکار کا کہناہے کہ منشور  ایلن کے اہل خانہ کو حملے سے کچھ دیر پہلے بھیجا گیا تھا۔

یاد رہے کہ واشنگٹن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی موجودگی میں وائٹ ہاؤس کے میڈیا نمائندوں کے اعزاز میں عشائیے کے دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں صدر ٹرمپ محفوظ رہے جبکہ حملہ آور پکڑا گیا۔

Loading