ایران سے جنگ میں اب تک امریکا کے ہونے والے اخراجات کی تفصیلات سامنے آگئیں۔
امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کو بریفنگ کے دوران پینٹاگون کے فائنانشل آفیسر نے بتایا کہ ایران سے جنگ میں اب تک امریکا کے 25 ارب ڈالر خرچ ہو چکے ہیں، زیادہ رقم ہتھیاروں پر اور کچھ مینٹیننس اور آلات کی تبدیلی پر خرچ ہوئی ہے۔
جنگ کے خرچ کو اس لیے اہم قرار دیا جارہا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے سال 2027 کے لیے 1500 ارب ڈالر دفاعی بجٹ کی درخواست کر رکھی ہے۔
بجٹ بڑھانے کی اس درخواست کے دفاع میں پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا تھا کہ ٹرمپ انتظامیہ کا ہدف ہے کہ وہ امریکی دفاعی صنعتی نظام کو ’’جنگی بنیادوں‘‘ پر چلنے والے نظام کی طرف لے جائیں ۔
کمیٹی کو بتایا گیا کہ ایران کے ساتھ جنگ میں اب تک 13 امریکی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں ۔
![]()
