میں نے عرض کیا۔۔۔ باباجی جی عورت کو اللّٰہ نے پردے کا حکم دیا ہے پھر بھی میں نے دیکھا ہے کہ یہ اللّٰہ کے حکم کو مانتی نہیں ہیں۔۔۔ کیا انہیں اللّٰہ سے محبت نہیں ہے۔۔۔ یہ سرکشی کیسی ہے باباجی ۔۔۔؟
میرا کلیجا پھٹتا ہے جب کوئی بی بی ننگے سر بازاروں میں گھوم رہی ہوتی ہے۔۔۔
میری بات سن کر باباجی مسکراۓ۔۔۔ کہتے ہیں او جھلیا تو باقیوں کی کیوں فکر کرتا ہے۔۔۔ پردہ تو توُ بھی نہیں کرتا فیر اب۔۔۔؟
میں نے کہا باباجی مرد کا کونسا پردہ ہوتا ہے؟
باباجی فرمانے لگے۔۔۔پترا ایہی تو مسئلہ ہے جے تجھے پتہ ہووے کہ تیرا پردہ اک عورت کے پردہ کرنے سے بھی زیادہ چنگا ہے فیر تو کرے گا نا؟
میں نے کہا باباجی کیوں نہیں۔۔۔ حکم فرمائیں میں کیسے پردہ کروں؟
باباجی کہتے ہیں پہلے اک گل بتا۔۔۔ تو اللّٰہ سوہنے تے نبی جی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نال عشق کردا اے؟
میں نے عرض کی باباجی وہ کون بدنصیب ہو گا جو اپنے سوہنے مالک اور اُسکے نبیﷺ سے محبت نہ کرے جی۔۔۔
فرمانے لگے اب بتا۔۔۔ کیا پترا تیرا دل نٸيں کردا تو اپنے نبی جی صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے بیٹھا ہووے اور تیرے نال نبی جی دے یار ابو بکؓر، عمؓر، عثماؓن تے علیؓ بیٹھے ہوون۔۔۔ کیا تیرے دل نے تجھے کبھی نٸيں آکھیا کہ تو اپنے سوہنے اللّٰہ جی کو دیکھے اور وہ تجھے دیکھیں۔۔۔ فیر تو اللّٰہ جی کو اپنے دکھ بتاۓ۔۔۔ اور اللّٰہ جی تجھے چپ کراٸیں جیسے بچپن میں کھلونا ٹوٹ جانے پر اماں تجھے چپ کروایا کرتی تھی۔۔۔ تُو اللہ جی دے نال لاڈیاں کرے اور بس انہیں دیکھدا رہے۔۔۔
باباجی کی باتیں سن کر میرے آنسو تھے کہ رکنے کا نام نہیں تھے لے رہے۔۔۔ میں نے عرض کی حضور میری زندگی کا بس یہی تو حاصل ہے۔۔۔ میرے واسطے دعا کریں نا۔۔۔
یہ سُن کر باباجی کی آنکھیں لال ہو گئیں۔۔۔ کہنے لگے۔۔۔ کمبختا میں دعا کروں اور تو محنت تے تیاری کیتے بغیر یہ حاصل کرنا چاہندا ہے۔۔۔ ؟
ڈرتے ڈرتے میں نے عرض کی۔۔۔
میں کیسے تیاری کروں۔۔؟
حضرت پھر مسکرائے۔۔۔ کہنے لگے۔۔۔ پتر پردہ کیا کر۔۔۔ اپنی آنکھوں کا پردہ۔۔۔ اپنے دل کا پردہ۔۔۔ کیا تیری آنکھیں اتنی پاک ہیں کہ نبی جی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ویکھ سکیں۔۔۔ کیا تیرا دل اینا صاف ہے کہ نبی جی دے یاراں دی محفل میں بیٹھ سکے۔۔۔ کیا تو نے دنیا آلیاں تو پردہ کیتا جو تو اللہ جی نوں ویکھے گا۔۔۔ تو چھوڑ کوئی پردہ کردا یا نہیں اے اوہناں دا معاملہ اے بالکے تو اپنا عشق نبھا۔۔۔ فیر ویکھ مولا جی دے رنگ۔۔۔ تو دنیا آلیا تو پردہ کرے گا او تیرے واسطے اپنے پردے ہٹا دے گا۔۔۔ پتر کرنا ای تے اوس سوہنے نال سودا کر۔۔۔
🙏😭😭
![]()

