Daily Roshni News

خدا کیسے ملا؟۔۔۔ تحریر۔۔۔ پروفیسر احمد رفیق اختر

خدا کیسے ملا؟

تحریر۔۔۔ پروفیسر احمد رفیق اختر

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔ خدا کیسے ملا؟۔۔۔ تحریر۔۔۔ پروفیسر احمد رفیق اختر)میں نے پروفیسر سے پوچھا: ” پروفیسر صاحب آپ کو خدا کیسے ملا؟”

انہوں  نے اسی اطمینان سے جواب دیا: ” صرف خلوص سے ،

جب میں نے خدا کو پہچان لیا تو میں نے دیکھا کسی بزرگ نے اسے پانے کے لئے چالیس برس جنگلوں میں ننگے پاؤں گزار دیے، کوئی کنویں میں الٹا لٹک کر وظیفہ کرتا رہا ، کوئی دریا میں ایک ٹانگ پر کھڑا ہو کر اسے یاد کرتا رہا…

تو میں نے اپنے رب سے دعا کی یا الله اگر صرف جسمانی طور پر مضبوط لوگ ہی تمہیں یاد کر سکتے ہیں تو شاید میں پوری عمر تمہیں نہ پا سکوں لیکن اگر کمزوروں کا بھی تم پر اتنا ہی حق ہے تو میں تمہیں یقین دلاتا ہوں میں زندگی میں کبھی تم سے رخ نہیں بدلوں گا، تم سے اپنی ” کمٹمنٹ” نبھاؤں گا ، تو مجھے خدا مل گیا۔

استادِ محترم پروفیسر احمد رفیق اختر

Loading