*میاں سپر اسٹور 15 ڈسٹرکٹ ویانا کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا ہے جس کے مہمان خصوصی سفیر پاکستان آسٹریا محمد کامران اختر تھے*۔
آسٹریا (ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔پورٹ ۔۔۔محمد عامر صدیق ویانا) میاں سپر اسٹور 15 ڈسٹرکٹ میئرز اسٹراسے 23 ویانا کا باقاعدہ افتتاح دو مئی 2026 بروز ہفتہ کر دیا گیا ہے۔ جس کے مہمان خصوصی سفیر پاکستان آسٹریا محمد کامران اختر تھے۔ افتتاحی تقریب کا اغاز دوپہر دو بجے سفیر پاکستان کے ہاتھوں سے کیا گیا۔ نور اسلامک سینٹر کے خطیب حافظ حفیظ الازری نے تلاوت قران پاک کی اور خصوصی دعا کروائی اس کے بعد سفیر پاکستان نے ربن کاٹ کر باقاعدہ سپر مارکیٹ کا افتتاع کیا۔
اس موقع پر سفیر پاکستان محمد کامران اختر کا کہنا تھا۔ یہ ایک مثبت قدم ہے۔ آسٹریا بھر میں پاکستانی کمیونٹی اور کاروباری شخصیات جو بیرونِ ملک پاکستان کی معاشی اور سماجی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ اج کے اس موقع پر میں میری جانب سے ان سب کو خراج تحسین پیش کرنا چاہتا ہوں۔ میرا یہاں آنے کا مقصد اپنی پاکستانی کمیونٹی کو اور کاروباری شخصیات کو حوصلہ دینا ہے۔ آسٹریا بھر میں پاکستانی کاروباری شخصیات کا یہاں کی کاروباری مارکیٹس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا ملک پاکستان کی پہچان کو اجاگر کرنا اور پاکستانی کمیونٹی کی خدمت کرنا ایک مثبت قدم ہے۔ اس سے انٹرنیشنل کمیونٹی میں ہمارے ملک کی پہچان کو اجاگر کرنے میں مدد حاصل ہوتی ہے۔ میرے نزدیک کسی بھی ملک میں کوئی بھی سفارت کار ہو اس کا پاکستانی کمیونٹی اور کاروباری شخصیات کے ساتھ براہ راست رابطہ مسائل کے حل اور دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ میں اور سفارت خانہ پاکستان ویانا اپنے لوگوں کے لیے حاضر خدمت ہے۔ سفارت خانہ پاکستان ویانا کے دروازے ہمیشہ اپنے لوگوں کے لیے کھلے ہیں۔ اخر میں میں دعا گو ہوں کہ اللہ پاک اپ کے کاروبار میں برکت عطا فرمائے آمین
اس موقع پر مختلف انعامات قرعہ اندازی کے ذریعے دیے گئے۔ انعامات میں بڑے اور چھوٹے مختلف انعامات رکھے گئے تھے۔ میاں سپر اسٹور سے ویانا کے رہائشی فائدہ اٹھا سکیں گے انتہائی مناسب قیمت میں اشیائے خرد و نوش کھانے پینے کی اشیا موجود ہیں۔ میاں خلیل احمد،میاں روحیل رضا اور میاں عدیل عمران کا کہنا تھا میاں سپر اسٹور نا صرف عوام کی خدمت کر سکے گا بلکہ پاکستانی کمیونٹی اور پاکستانی اشیاء کو آسٹریا میں متعارف کرانے کے لیے ایک اہم کردار ادا کر سکے گا۔
افتتاحی تقریب میں پاکستانی مختلف کاروباری شخصیات،سماجی و مذہبی تنظیموں کے عہدے داران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ بعد از لوگوں کے لیے ریفریشمنٹ کا انتظام کیا گیا۔ اخر میں میاں خلیل احمد،میاں روحیل رضا اور میاں عمران عدیل کی جانب سے افتتائی تقریب میں انے کا تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا گیا
![]()


























