Daily Roshni News

بابر اعظم انجری کے باعث بنگلادیش کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر ہوگئے

پاکستان کرکٹ  ٹیم کے  بیٹر  بابر اعظم انجری کا شکار  ہونےکی وجہ  سے  بنگلادیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ  میچ  سے آؤٹ ہوگئے۔

ٹیم منیجمنٹ کے مطابق  گھٹنےکی انجری کی وجہ سے بابر اعظم  پہلا ٹیسٹ نہیں کھیلیں گے۔

ٹیم منیجمنٹ کا کہنا ہےکہ  پاکستان ٹیم کے ڈاکٹر  بابراعظم  کی انجری کا جائزہ لے رہے ہیں، بابر کے  حوالے سے مزید  اپ ڈیٹ  بعد میں شیئرکی جائیں گی۔

خیال رہےکہ  پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان  پہلا ٹیسٹ کل سے میر پور ڈھاکا میں شروع ہوگا۔

آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ  میں پاکستان کی  یہ دوسری سیریز  ہے۔

پاکستانی کپتان شان مسعود کا کہنا ہےکہ ٹیسٹ کےلیے تیار  پچ فاسٹ بولرز کے لیے موزوں نظر آرہی ہے، پلیئنگ الیون کا فیصلہ پچ کا آخری جائزہ لینے کے بعد کریں گے

Loading