Daily Roshni News

جونیئر ہاکی کھلاڑیوں کے لیے اینٹی ڈوپنگ آگاہی لیکچر کا انعقاد

پاکستان (  ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل  ۔۔۔۔۔۔  خصوصی مندوب  ۔۔۔۔۔۔  طاہر لطیف  )پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام اسلام آباد میں جاری انڈر 18 ٹریننگ کیمپ کے دوران اینٹی ڈوپنگ (واڈا) کے قوانین سے متعلق ایک اہم آگاہی سیشن منعقد کیا گیا۔ یہ کیمپ جاپان میں شیڈول انڈر 18 ایشیا کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں لگایا گیا ہے۔

اس موقع پر واڈا کے سی ای او ڈاکٹر سہیل سلیم نے کیمپ میں شریک کھلاڑیوں اور آفیشلز کو ممنوعہ ادویات کے استعمال کے نقصانات اور عالمی سطح پر واڈا (WADA) کے وضع کردہ قوانین کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ لیکچر کے دوران کھلاڑیوں کو بتایا گیا کہ بین الاقوامی مقابلوں میں ڈوپنگ ٹیسٹ کے طریقہ کار کیا ہوتے ہیں اور نادانستہ طور پر ممنوعہ اجزاء والی ادویات کے استعمال سے کس طرح بچا جا سکتا ہے۔

حکام کا کہنا تھا کہ جدید ہاکی میں کھلاڑیوں کا نظم و ضبط اور طبی اصولوں کی پابندی ناگزیر ہے، تاکہ وہ کسی بھی غیر قانونی عمل سے بچ کر ملک کا نام روشن کر سکیں۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے میڈیا سیل کے مطابق، اس طرح کے معلوماتی سیشنز کا مقصد نوجوان کھلاڑیوں کو پیشہ ورانہ معیار کے مطابق تیار کرنا ہے تاکہ وہ ایشیا کپ جیسے اہم ایونٹ میں مکمل اعتماد ک

Loading