ملک مسعود الرحمنٰ کلیامی خادم اعلیٰ غوثیہ مسجد ایمسٹر ڈیم کی
خصوصی دعوت ،پاکستان اسلامک اینڈ کلچرل سینٹر دی ہیگ کے
نو منتخب عہدیداران اور دیگر نمایاں شخصیات وفد کی صورت شرکت کریں گی
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔نمائندہ خصوصی) جامع مسجد غوثیہ ایمسٹر ڈیم کے زیر اہتمام بروز جمعرات 14 مئی 2026 حجاج کرام کے لئے حج تربیتی سیمینار شام چھ بجےمنعقدکیا جارہا ہے۔ مذکورہ خصوصی سیمینار میں شرکت کے لئے خادم اعلیٰ ملک مسعود الرحمن کلیامی کی خصوصی دعوت پر پاکستان اسلامک اینڈ کلچرل سینٹر دی ہیگ کے نو منتخب عہدیداران صدر میاں عاصم محمود ، نائب صدر چوہدری محمد اقبال قاضیاں جنرل سیکرٹری چوہدری اشفاق احمد ، ایڈیشنل سیکرٹری چوہدری محمد الیاس اور فنانس سیکرٹری راجہ عابد جبکہ کمیونٹی کی نمایاں شخصیات میں ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل کے چیف ایڈیٹر محمد جاوید عظیمی، کاروباری شخصیت اور فرینڈز آف روشنی فورم نیدر لینڈ کے اہم رکن چوہدری محمد اصغر وفد کی صورت میں شرکت کریں گے ۔مسجدایمسٹر ڈیم کے امام و خطیب علامہ حافظ محمد عمران قادری الجیلانی کی زیر صدارت ہونے والے حج تربیتی سمینار کے مہمان خصوصی جگر گوشہ سلطان الہند سے سجادہ نشین الحاج سید بلال چشتی اجمیر شریف (انڈیا) والے ہوں گے۔ پروگرام کے اختتام پر مہمانوں کی تواضع انواع واقسام کے گرما گرم پاکستانی کھانوں سے کی جائے گی۔
![]()

