کراچی: پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے 3 میچز پر مشتمل سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں زمبابوے ویمنز ٹیم کو 153 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے دی۔
پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں237 رنز بنائے۔ زمبابوے کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں 84 رنز پرڈھیر ہوگئی۔
کراچی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان ویمنز نے پہلے کھیلتے ہوئے5 وکٹ پر 237 رنز اسکور کیے۔یہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں پاکستان ویمنز کا سب سے بڑا اسکور ہے۔
پاکستان کی جانب سے عائشہ ظفر نے 102 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔
عائشہ ظفر نے 47 گیندوں پر 15 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے سنچری بنائی۔وہ پاکستان کی جانب سے ویمنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں تیز ترین سنچری بنانے والی بیٹر بن گئیں۔
اس کے علاوہ عالیہ ریاض نے 23 گیندوں پر 48 رنز بنائے،گل فیروزہ نے 37 رنز کی اننگز کھیلی۔
جواب میں زمبابوے ویمنز ٹیم 18.2 اوورز میں 84 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔نتاشا ٹومبا 24 اور اور آدیل زمنو 18 رنز بناکر نمایاں رہیں۔
پاکستان ویمنز ٹیم کی جانب سے فاطمہ ثناء نے3 ،سعدیہ اقبال اور نتالیہ پرویز نے 2 ،2 وکٹیں حاصل کیں۔
یوں پاکستان ویمنز ٹیم نے 3 میچز پر مشتمل سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔
![]()
