ملک میں مہنگائی بڑھنے کی شرح 7 فیصد تک جائے گی، گورنر اسٹیٹ بینک
پاکستان(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کا کہنا ہے کہ ملک میں مہنگائی بڑھنے کی شرح 7 فیصد تک جائے گی۔
کراچی چیمبر سے خطاب کرتے ہوئے جمیل احمد کا کہنا تھا کہ رواں مالی سال نو مہینوں میں معاشی نمو 3.7 فیصد رہی جبکہ مہنگائی بڑھنے کی شرح 7 فیصد تک جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ اگلے سال کی دوسری ششماہی میں مہنگائی کم ہونا شروع ہو گی، جون 2028 تک ایس ایم ایزفنانسنگ 1500 ارب تک لےکر جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں
رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ مہنگائی میں اضافہ، غیر ملکی سرمایہ کاری میں کمی
ملک میں ہفتہ وار مہنگائی میں اضافہ
گورنر اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ قرضوں کا حجم بھی بڑھایا ہے، اندرونی قرض بڑھا ہے، بیرونی قرض کم کیا ہے، برآمدات کم ہونے کی وجہ عالمی حالات ہیں اور رواں مالی سال کے برآمدی اہداف 2 ارب روپے کم ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نئے نوٹوں پر کام جاری ہے اور حکومت سے منظوری کا عمل بھی جاری ہے۔
![]()

