Daily Roshni News

ڈونلڈ ٹرمپ نے دورہ چین کو کامیاب اور تاریخی قرار دیدیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دورہ چین کو کامیاب اور تاریخی قرار دے دیا۔

دورہ چین کے بعد واپس وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ چین کے ساتھ بڑے تجارتی معاہدے ہوئے، ہمارے تعلقات بہترین ہیں۔

اس سے پہلے صحافیوں سے گفتگو میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا انہیں ایران کا جوہری پروگرام 20 سال کے لیے معطل کرنے پر اعتراض نہیں لیکن ایران کا عزم حقیقی ہونا چاہیے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ چین کے صدر شی جن پنگ کے ساتھ جوہری ہتھیاروں میں کمی اور تائیوان کے معاملے پر بات چیت ہوئی، تائیوان سے متعلق امریکی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا لگتا ہے تائیوان پر کوئی تنازع نہیں ہونے جا رہا، ابھی تائیوان کو ہتھیار فراہم کرنے کی منظوری نہیں دی۔

Loading