Daily Roshni News

ایف آئی ایچ پرو ہاکی لیگ کیلئے 35 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان

ایف آئی ایچ پرو ہاکی لیگ کیلئے 35 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان

پاکستان (  ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل  ۔۔۔۔۔۔  خصوصی مندوب  ۔۔۔۔۔  طاہر لطیف  )پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام ایف آئی ایچ پرو ہاکی لیگ کیلئے نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں جاری سینئر تربیتی کیمپ میں پی ایچ ایف سیلیکشن کمیٹی نے 35 سینئر کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کیا ہے۔ مذکورہ کھلاڑیوں کے 19 مئی اور 20 مئی کو فائنل ٹرائلز لیے جائیں گے، جس کے بعد قومی ٹیم کا حتمی اعلان کیا جائے گا۔

شارٹ لسٹ کیے گئے کھلاڑیوں میں گول کیپرز:

منیب الرحمان، علی رضا، فیضان جنجوعہ اور وقار۔

ڈیفنڈرز:

سفیان خان، محمد عبداللہ، ارشد لیاقت، عماد شکیل بٹ، معین شکیل، حماد انجم، ندیم خان، علی حمزہ، عمر مصطفیٰ، ابوبکر، عبدالمنان، ارباز،  محمد احسن ندیم، محمد عماد اور رانا ولید۔

سٹرائیکرز:

احمد ندیم ، غضنفر، افراز خان، ذکریا حیات، رانا وحید، عبدالرحمان، حنان شاہد، عدیل لطیف، بشارت علی، علی مرتضیٰ، عمیر ستار، بلال، ابوزر، عبداللہ یوسف، حمزہ فیاض اور عبدالوہاب شامل ہیں۔

اس موقع پر سیلیکشن کمیٹی کے چیئرمین اولمپین سمیع اللہ خان ،ممبران اولمپین نعیم اختر، اولمپین ناصر علی، اولمپین منظور الحسن، اولمپین کاشف جواد، اولمپین ڈاکٹر عاطف بشیر موجود تھے۔

Loading