Daily Roshni News

بابا جی کی خطر ناک دعا

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )ایک بزرگ 13 سال سے عدالت کے چکر لگا رہا تھا۔

ہر پیشی پر یہی سنتا:“اگلی تاریخ لے لیں…” 😒

بزرگ بیچارا کبھی بس میں دھکے کھاتا، کبھی وکیل کی فیس دیتا، کبھی گواہ ڈھونڈتا…

یہاں تک کہ اس کی داڑھی بھی سیاہ سے سفید ہو گئی۔ 😂

آخرکار 13 سال بعد فیصلہ اُس کے حق میں آ گیا۔

جج صاحب نے مسکراتے ہوئے کہا:

“بابا جی مبارک ہو، آپ مقدمہ جیت گئے!” 🎉

بزرگ نے ہاتھ اٹھا کر دعا دی:

“اللہ تجھے ترقی دے… اور تھانیدار بنا دے!” 🤲🤣

پورا کورٹ روم ہنس پڑا۔

جج صاحب مسکرا کر بولے:

“بابا جی! جج تھانیدار سے بڑا ہوتا ہے!”

بزرگ نے لاٹھی سیدھی کرتے ہوئے کہا:

“نہیں پُتر… تھانیدار بڑا ہوتا ہے!” 😎

جج حیران:

“وہ کیسے؟”

بزرگ بولے:

“بیٹا…

تمہیں میرا کیس ختم کرنے میں 13 سال لگ گئے…

اور تھانیدار پہلے دن ہی کہہ رہا تھا:

‘5000 دے دو… معاملہ ابھی ختم کرا دیتا ہوں!’” 🤣😂

اتنا سننا تھا کہ

وکیل ہنس ہنس کر کرسی سے گر گیا…

اور تھانیدار پیچھے بیٹھا آہستہ سے بولا:

“بابا جی… اب ریٹ 5000 نہیں رہا…” 🤣🤣🤣

Loading