Daily Roshni News

مشرق وسطیٰ میں مزید کشیدگی غیر دانشمندانہ ہو گی، چینی صدر کی روسی ہم منصب سے ملاقات میں گفتگو

چین کے صدر شی جن پنگ کا کہنا ہے دنیا جنگل کے قانون کی طرف واپس جانے کے خطرے سے دوچار ہے۔

بیجنگ میں چینی ہم منصب شی جن پنگ سے گفتگو کرتے ہوئے روس کے صدر کا کہنا تھا روس اور چین کے تعلقات غیر معمولی سطح کے ہیں، دونوں ممالک کو ایک دوسرے کی ترقی کی بحالی میں مدد کرنی چاہیے۔

صدر پیوٹن کا کہنا تھا روس اور چین کے درمیان اقتصادی تعلقات مثبت رفتار سے آگے بڑھ رہے ہیں، مشرق وسطیٰ کے بحران کے درمیان روس ایک قابل اعتماد توانائی فراہم کنندہ ہے، روسی اور چینی تعلقات عالمی استحکام میں مددگار ثابت ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چین اور روس کو منصفانہ اور معقول عالمی گورننس سسٹم کی تعمیر کو فروغ دینا چاہیے۔

چینی صدر شی جن پنگ کا اس موقع پر کہنا تھا چین روس تعلقات کی کامیابی کی وجہ سیاسی باہمی اعتماد اور اسٹریٹجک تعاون ہے، دنیا جنگل کے قانون کی طرف واپس جانے کے خطرے سے دوچار ہے۔

مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر چینی صدر کا کہنا تھا مذاکرات اس وقت خصوصی اہمیت رکھتے ہیں،لڑائی کو روکنا ضروری ہے، مشرق وسطیٰ جنگ کے خاتمے سے توانائی سپلائی کے استحکام میں مدد ملے گی، جنگ کے خاتمے سےعالمی تجارتی نظام میں رکاوٹیں کم کرنےمیں مدد ملے گی، مشرقِ وسطیٰ میں مزید کشیدگی غیر دانشمندانہ ہو گی۔

اس موقع پر روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے چینی ہم منصب شی جن پنگ کو اگلے سال روس کے دورے کی دعوت بھی دی۔

Loading