Daily Roshni News

آسٹریلوی کپتان مچل مارش پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہر

آسٹریلوی کپتان مچل مارش انجری کے باعث پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر ہو گئے جس کے باعث جوش انگلس سیریز میں مہمان ٹیم کپتانی کے فرائض انجام دیں گے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ون ڈے میچ 30 مئی کو راولپنڈی میں شیڈولڈ ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا نے مچل مارش کے پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مچل مارش ٹخنے کی انجری کے باعث سیریز سے باہر ہوئے، وکٹ کیپر جوش انگلس سیریز میں ٹیم کی قیادت کریں گے۔

کرکٹ آسٹریلیا نے بتایا کہ مچل مارش نے آئی پی ایل میں لکھنؤ سپر جائنٹس کا آخری میچ مس کیا تھا، مچل مارش علاج اور مزید معائنے تک پرتھ میں رہیں گے، بنگلا دیش کے وائٹ بال ٹور کے لیے مچل مارش کی دستیابی کا فیصلہ بعد میں ہو گا۔

تین ون ڈے میچز کی سیریز کا پہلا ون ڈے میچ 30 مئی کو راولپنڈی میں شیڈولڈ ہے جبکہ دو اور چار جون کو میچز لاہور میں ہوں گے۔

Loading