Daily Roshni News

ویسٹ انڈیز کا پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے شیڈول کا اعلان

ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کا مکمل شیڈول جاری کردیا ہے، جس کے مطابق دونوں ٹیسٹ میچز ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباکو میں کھیلے جائیں گے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم 2 ٹیسٹ میچز کے لیے جولائی میں ویسٹ انڈیز کا دورہ کرے گی۔

سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 25 جولائی سے 29 جولائی تک برائن لارا کرکٹ اکیڈمی گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا، جہاں پہلی مرتبہ کسی ٹیسٹ میچ کی میزبانی کی جائے گی۔

دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 2 اگست سے 6 اگست تک کوئنز پارک اوول میں کھیلا جائے گا، جو ویسٹ انڈیز کے معروف کرکٹ وینیوز میں شمار ہوتا ہے۔

Loading