Daily Roshni News

اپنے اندر کے جانور کی قربانی

اپنے اندر کے جانور کی قربانی

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )اللہ تعالیٰ نے اپنے خلیل حضرت ابراہیم علیہ السلام سے سب سے محبوب چیز کی قربانی طلب کی، اور وہ اطاعت کے ایسے مقام پر تھے جہاں محبتِ الٰہی ہر خواہشِ نفس پر غالب تھی۔ انہوں نے اپنے سب سے پیارے کو رب کی رضا کے سامنے پیش کر کے یہ سکھایا کہ حقیقی بندگی وہ ہے جہاں انسان اپنی چاہت کو اللہ کے حکم کے تابع کر دے۔

اصل حقیقت یہ ہے کہ ہمیں رب سے دور کرنے والا کوئی اور نہیں، ہمارا اپنا نفس ہے۔ یہی نفس ہمیں اپنی خواہشات کی طرف کھینچتا ہے، اور ہم اسی کی پیروی میں رب کے احکامات سے غافل ہو جاتے ہیں۔ اگر انسان اپنے اندر جھانک کر دیکھے تو اسے سب سے زیادہ محبوب اپنی خواہشات ہی محسوس ہوں گی، لیکن یہی محبت جب حد سے بڑھ جائے تو بندگی کمزور ہو جاتی ہے۔

انسانیت کا اصل مقام تب شروع ہوتا ہے جب ہم اپنے نفس کی ضد، اپنی خواہش اور اپنی پسند کو اللہ کی رضا کے سامنے قربان کرنا سیکھ لیتے ہیں۔ یہی وہ قربانی ہے جو انسان کو محض جاندار نہیں رہنے دیتی بلکہ اسے ایک سچا انسان بنا دیتی ہے۔

اور جب یہ قربانی قبول ہو جائے… تو پھر زندگی کے ہر دن میں عید کی خوشبو شامل ہو جاتی ہے، کیونکہ دل رب کی رضا سے جڑ جاتا ہے، اور دل کا سکون دنیا کی کسی چیز میں نہیں بلکہ صرف اسی تعلق میں چھپا ہے۔

Loading