Daily Roshni News

*منہاج القرآن انٹرنیشنل ویانا آسٹریا میں بڑی گیارہویں شریف کے سلسلے میں ختم شریف و محفل کا اہتمام*

*منہاج القرآن انٹرنیشنل ویانا آسٹریا میں بڑی گیارہویں شریف کے سلسلے میں ختم شریف و محفل کا اہتمام*

آسٹریا (ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔رپورٹ۔۔۔ محمد عامر صدیق ویانا آسٹریا) منہاج القرآن انٹرنیشنل ویانا آسٹریا میں بڑی گیارہویں شریف کے سلسلے میں ختم شریف اور محفل کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں پاکستانی کمیونٹی کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔ محفل کا آغاز صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ویانا آسٹریا حفیظ اللہ قادری کی قرآن پاک کی تلاوت اور منقبت سے ہوا۔

اس موقع پر گلہائے عقیدت رسول کریم صل اللہ علیہ والہ وسلم پیش کرنے کی سعادت چوہدری محمد اکبر،  ملک تجمل اور آفتاب سیفی عظیمی کو حاصل ہوئی۔ صدر منہاج نعت کونسل غلام مصطفی نعیمی نے شان اولیاء کے بارے میں ایک جامع خطاب کیا۔

محفل کے اختتام پر لنگر سے شرکاء محفل کی تواضع کی گئی۔

Loading