Daily Roshni News

کسی تاجر کا طرز زندگی ظاہر آمدنی کے برعکس شاہانہ ہوا تو اس کا آڈٹ ہوگا: چیئرمین ایف بی آر

کراچی: چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے کہا ہے کہ کسی تاجرکا طرزِ زندگی ظاہر کردہ آمدنی کے برعکس شاہانہ ہو تو اس کا آڈٹ گا۔

جیو نیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘میں میزبان  شہزاد اقبال سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین ایف بی آر  راشد محمود لنگڑیال نے وضاحت کی کہ یہ تصور درست نہیں کہ کوئی تاجر محض 25ہزار روپے ادا کرکے مکمل طور پر ٹیکس ذمہ داری سے آزاد ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ کسی تاجرکا طرزِ زندگی ظاہر کردہ آمدنی کے برعکس شاہانہ ہو تو اس کا آڈٹ گا۔

چیئرمین ایف بی آر  نے مزید کہا کہ اگر کسی تاجر کی فروخت زیادہ ہے تو اسے مقررہ شرح کے مطابق ٹیکس ادا کرنا ہوگا، 70لاکھ افراد درست مقدار میں ٹیکس ادا نہیں کر رہے،کارپوریٹ سیکٹر پر سپر ٹیکس کا نفاذ اصولی طور پر درست اقدام نہیں تھا، یہ مخصوص معاشی اور مالی مجبوریوں کے تحت عائد کیا گیا تھا۔

Loading