Daily Roshni News

وفاقی بجٹ: وزیراعظم آفس کی تزئین و آرائش کیلئے 15 کروڑ 33 لاکھ روپے مختص

وفاقی بجٹ: وزیراعظم آفس کی تزئین و آرائش کیلئے 15 کروڑ 33 لاکھ روپے مختص

پاکستان (ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )اسلام آ باد: وفاقی بجٹ میں وزیراعظم آفس کی تزئین و آرائش کے لیے آئندہ مالی سال 15 کروڑ 33 لاکھ روپےمختص کیے گئے۔

بجٹ دستاویز کے مطابق منسٹرانکلیواسلام آباد میں 12 اپارٹمنٹس کی تعمیر کےلیے 5 کروڑ 30لاکھ روپےمختص کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں7 فیصد اضافےکی تجویز، پنجاب کا 5 ہزار 903 ارب روپے سے زائد کا بجٹ پیش

حکومت کا بجٹ میں ٹیکس رعایتوں کے اعداد و شمار عوام کے سامنے لانے سے انکار

پی ایم اسٹاف کالونی کی تزئین وآرائش اوراضافی سہولیات کی فراہمی کے لیے آئندہ مالی سال 8کروڑروپے رکھے گئے ہیں ۔

بجٹ دستاویز کے مطا بق منصوبے پر 30 جون 2026  تک  18 کروڑ  97  لاکھ روپے اخراجات کا تخمینہ ہے جب کہ  اس منصوبےکی مجموعی لاگت کا تخمینہ 34  کروڑ 31  لاکھ روپے ہے۔

Loading