ہالینڈ، بی بی فاطمہ فاؤنڈیشن کی پُر وقار تعارفی تقریب
۔5 جولائی شام چھ بجے ، پاکستان اسلامک اینڈ کلچرل سینٹر دی ہیگ
میں منعقد کی جائے گی۔
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹر نیشنل۔۔۔ جاوید عظیمی) رب کائنات کی قربت اور خوشنودی حاصل کرنے کا شارٹ کٹ ذریعہ خدمت خلق ہے۔ اس سلسلے میں بے شمار تنظیمات مصروف عمل ہیں۔ ان میں سے ایک تنظیم بی بی فاطمہ فاونڈیشن بھی مخلوق خدا کی خدمات سر انجام دینے میں مصروف ہے۔
مذکورہ فاونڈیشن کی پر وقار تعارفی تقریب ہالینڈ کے شہر دی ہیگ میں بروز اتوار 5 جولائی 2026 کو شام چھ بجے پاکستان اسلامک اینڈ کلچرل سینٹر دی ہیگ میں منعقد ہوگی۔ متذکرہ تعارفی تقریب میں فاونڈیش کے اغراض و مقاصد اور اس کی کارکردگی پر روشنی ڈالی جائے گی۔
اس تعارفی تقریب کے سلسلے میں مزید معلومات کے لئے خبر کے نیچے شائع شدہ پوسٹر کا مطالعہ کریں ۔

![]()

