سوئٹزرلینڈ میں امریکا ایران مذاکرات ملتوی ہونے کی وجوہات سامنے آگئیں
انٹرنیشنل(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )ایرانی وزارت خارجہ کے ذرائع نے اسرائیلی فوج کے لبنان پر حملوں کو امریکا ایران مذاکرات ملتوی ہونے کا سبب قرار دیدیا۔
ذرائع ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق آج صبح بھی اسرائیلی فوج کے لبنان پرحملوں سے 16 افراد شہید ہوچکے ہیں، اسرائیلی کارروائیوں کی وجہ سے ایرانی وفد سوئٹزرلینڈ کے لیے روانہ ہی نہیں ہوا۔
امریکا امن کیلئے پرعزم ہے، ہم لبنان، حزب اللہ، اسرائیل سمیت تمام محاذوں پر مکمل جنگ بندی کی توقع رکھتے ہیں: ٹرمپ
ذرائع کا کہنا تھا کہ چیف مذاکرات کار قالیباف اور وزیر خارجہ عباس عراقچی سوئٹزرلینڈ روانگی کے لیے بالکل تیار تھے لیکن اسرائیلی جارحیت جاری رہنے کی وجہ سے ایرانی وفد کا دورہ آخری لمحات میں ملتوی کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق امریکا سے ملتوی کیے گئے مذاکرات کی نئی تاریخ یا مقام کا ابھی تعین نہیں کیا گیا۔
ذرائع نے کہا ہے کہ اسرائیل کی لبنان میں کارروائی حالیہ ہفتوں کی بدترین بمباری ہے۔
![]()

