دختر مشرق کے نام
شاعر۔۔۔ناصر نظامی
عزم رکھتی جلال رکھتی ہیں
علم رکھتی جمال رکھتی ہیں
ان کی صورت فرشتوں جیسی ہے
سیرت خوشخصال رکھتی ہیں
گفتگوان کی پر متانت ہے
لہجہ شیر یں مقال رکھتی ہیں
خوش ادائی کی پارسائی کی
اپنے سر پہ شال رکھتی ہیں
صبر وہمت کی استقامت کی
اپنے ہاتھوں میں ڈھال رکھتی ہیں
خامیوں کے خلاف لڑنے کی
جرات بے مثال رکھتی ہیں
غم کے طوفانوں سے ٹکرانے گے
حوصلے باکمال رکھتی ہیں
ملک و ملت کی سربلندی کا
وہ ہمیشہ خیال رکھتی ہیں۔
![]()

