ہالینڈ، شہدائے کربلا کا نفرنس ، 25 جون 2026 کو
شام چھ سے ساڑھے سات بجے تک پاکستان کمیونٹی سینٹر
دی ہیگ میں ہوگی، علامہ افتخار چشتی خصوصی خطاب کریں گے۔
ہالینڈ(ڈیلی روشتی نیوز انٹرنیشنل – جاوید عظیمی ) محرم الحرام کی مناسبت پاکستان سمیت دنیا بھر میں آباد مسلمان شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے تقریبات منعقد کرتے ہیں۔ اِس سلسلے میں پاکستان اسلامک اینڈ کلچرل سینٹر دی ہیگ کی انتظامیہ صدر میاں عاصم محمود ، نائب صدر چوہدری محمد اقبال، جنرل سیکرٹری چوہدری اشفاق احمد، چوہدری محمد الیاس ایڈیشنل سیکرٹری اور فنانس سیکرٹری راجہ عابد کی زیر نگرانی شہدائے کربلا کا نفرنس بروز جمعرات 25 جون 2026 ، ، شام چھ بجے سےساڑھے سات بجے تک پاکستان اسلامک اینڈ کلچرل سے سینٹردی ہیگ کی جامع مسجد میں منعقد ہوگی ۔ متذکرہ کا نفرنس کے شرکا سے معروف عالم دین علامہ افتخار علی چشتی اور سید عرفان شاہ قادری نوشاہی خطاب کریں گے جبکہ محمد شفیق چیمہ نطامت کے فرائض سر انجام دیں گے خصوصی خطاب فرمائیں گے۔
کا نفرنس کے اختتام پر شرکا کی تواضع لنگر حسینی سے کی جائے گی ۔ پاکستان کمیونٹی کے حضرات کو شرکت کے لئے دعوت خاص دی جاتی ہے انتظامیہ التماس کرتی ہے کہ وقت کی پابندی کو ملحوظ خاطر رکھیں۔ مزید تفصیلات کے لئے خبر کے نیچے شائع شدہ پوسٹر کا مطالعہ کریں۔
![]()

