ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیو زانٹرنیشنل) سیدنا عبداللہ بن عباسؓ سے روایت ہے کہ میں نے ایک دن دوپہر کو نبی کریم ﷺ کی خواب میں زیارت کی ، آپ ﷺ کے بال مبارک بکھرے ہوئے اور گرد آلود تھے ، آپ کے ہاتھ میں خون کی ایک شیشی تھی ۔ میں نے عرض کیا : میرے ماں باپ آپ ﷺ پر قربان ہوں ، یہ کیا ہے ؟ آپ ﷺ نے فرمایا: یہ حسین (رضی اللہ تعالیٰ عنہ) اور ان کے ساتھیوں کا خون ہے ، میں اسے صبح سے اکٹھا کررہا ہوں۔ (مسند احمد ۲۴۲/۱و سندہ حسن )
![]()

