Daily Roshni News

ایران جنگ سے امریکی عوام کو بھاری قیمت چکانے کے سوا کچھ نہیں ملا، امریکی سینیٹر کی ٹرمپ پر تنقید

ایران جنگ سے امریکی عوام کو بھاری قیمت چکانے کے سوا کچھ نہیں ملا، امریکی سینیٹر کی ٹرمپ پر تنقید

انٹرنیشنل (ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )امر یکی سینیٹ میں ڈیموکریٹ رہنما چک شومر نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ نے ایران جنگ سے امریکی عوام کو کنفیوژن، افراتفری اور بھاری قیمت کے سوا کچھ نہیں دیا۔

انہوں نے سینیٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنگ کے ہر سیکنڈ کے ساتھ امریکی عوام کے اخراجات بڑھتے جا رہے ہیں، امریکی عوام نے ایران میں ٹرمپ کی تاریخی غلطی کی قیمت چکائی، یہ جنگ تاریخ میں امر یکا بلکہ کسی بھی ملک کی جانب سے کی گئی بدترین خارجہ پالیسی کی مہم کے طور پر درج ہوگی۔

چک شومر کاکہنا تھا کہ ٹرمپ نے ایران جنگ سے امریکی عوام کو کنفیوژن، افراتفری اور بھاری قیمت کے سوا کچھ نہیں دیا، یہ مضحکہ خیز اور مہنگی جنگ ہے جس کا کوئی مقصد نہیں۔

ڈیموکریٹ سینیٹر کا کہنا تھا ٹرمپ کے مقرر کردہ اہداف میں سے عملی طور پر کوئی ہدف حاصل نہیں کیا گیا، ٹرمپ، نائب صدر جے ڈی وینس اور امریکی وزیر خارجہ نے عوام کے سامنے آ کر جواب دینے سے انکار کر دیا، کسی کو معلوم نہیں کہ کیا خفیہ ڈیل ہو ئی۔

چک شومر کے مطابق کوئی اس نام نہاد سمجھوتے کی تفصیلات سے واقف نہیں، اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ اسے دکھانے سے ڈرتے ہیں کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ انہوں نے کتنی بُری کارکردگی دکھائی ہے، ایران جنگ کا خاتمہ ہونا چاہیے، ٹرمپ کو یہ جنگ کبھی شروع ہی نہیں کرنی چاہیے تھی۔

Loading