Daily Roshni News

ہر انسان اللہ کا دوست بن سکتا ہے۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )صدی کے عظیم صوفی بزرگ عالمی روحانی اسکالر سلسلہ عظیمیہ کے خانوادہ حضرت خواجہ شمس الدین عظیمیؒ رحمتہ اللہ علیہ کی تعلیمات کے مطابق دنیا کے ہر انسان میں اللہ کا دوست بننے اور اسے پہچاننے کی صلاحیت موجود ہے کیونکہ اس کی روح پہلے ہی اللہ کا دیدار کر چکی ہے,روح اللہ کا نور ہے اس شعور کو دوبارہ حاصل کرنا اور مادیت کے پردے چاک کرنا انسان کی اپنی جدوجہد پر منحصر ہے۔ جب انسان کی مرکزیت صرف اللہ کی ذات بن جاتی ہے، تو وہ دوستی کے مقام پر فائز ہو جاتا ہے اگر انسان حقیقت پسندی اور عملیت پسندی کو اپنی زندگی کا محور بنا کر قرآن پاک اور اسوہ حسنہ پر عمل کرنے کی کوششیں جاری رکھے تو انسان اللہ کا دوست بن سکتا ہے۔

Loading