Daily Roshni News

قلندر بابا اولیاء نے فرمایا۔۔۔ اسلام ، سائنس اور ریسرچ میں کہیں بھی ٹکراو نہیں ہے ۔ یہ تینوں باہم مربوط ہیں

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔ قلندر بابا اولیاء نے فرمایا۔۔۔ اسلام ، سائنس اور ریسرچ میں کہیں بھی ٹکراو نہیں ہے ۔ یہ تینوں باہم مربوط ہیں)یہ بات اب پردہ نہیں رہی کہ پانچ ہزار ایک سو دس دن رات کو اگر گھنٹوں سے ضرب دیا جائے اور بائیس ہزار چھ سو چھیالیس گھنٹوں کو منٹ سے ضرب دیا جائے تو ہر منٹ پر ایک بات شاگرد نے اپنے روحانی استاد سے سنی ہو تو تہتر لاکھ اٹھاون ہزار چار سو 73,58,400باتیں مراد سے مرید کو منتقل ہوئی ہیں💥۔

💙حضور قلندربابا اولیاءؒ نے فرمایا:

*  کسی کو بنانے کیلئے اپنا سب کچھ کھونا پڑتا ہے۔ سچا استاد وہ ہے جو شاگرد کی طرز فکر اللہ تعالیٰ کی طرز فکر کے مطابق بنا دے💙۔

* ❤️اللہ تعالیٰ باہر نہیں ہر شخص کے اندر ہے۔ جو چیز باہر نہیں ہے اس کو باہر ہزاروں سال بھی ڈھونڈا جائے ، نہیں ملے گی❤️۔

* 🌹ہر بیج ہر گٹھلی ازل تا ابد اپنی نوع اپنے خاندان کا ایک ریکارڈ ہے🌹۔

* 🌷بچوں کو خود سلام کیجئے کہ تا کہ بچوں کے اندر دوسرے لوگوں کی بھلائی چاہنے کی عادت پختہ ہو جائے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کا ارشاد ہے:

’’💥وہ آدمی اللہ سے زیادہ قریب ہے جو سلام میں پہل کرتا ہے۔ 💥‘‘

* 🌼اسلام، سائنس اور ریسرچ میں کہیں بھی ٹکراؤ نہیں ہے۔ یہ تینوں باہم مربوط ہیں۔ سینکڑوں مسلم سائنسدانوں نے قرآن میں موجود مخفی علوم اور انوار سے استفادہ کر کے سائنسی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ قرآن میں تسخیری فارمولوں اور مطالعہ کائنات سے متعلق 756 آیتیں ہیں🌼۔

💥حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی

کتاب: وقت (حضور قلندر بابا اولیاءؒ نے فرمایا)💥.      💚💚💚💚💚💚💚💚💚💚💚💚💚💚💚💚💚💚💚💚💚

Loading