Daily Roshni News

*پاک آسٹرین ایسوسی ایشن  کی ماہانہ میٹنگ ویانا میں صدر قمر حسین چوہدری کی سربراہی میں منعقد کی گئی*۔

*پاک آسٹرین ایسوسی ایشن  کی ماہانہ میٹنگ ویانا میں صدر قمر حسین چوہدری کی سربراہی میں منعقد کی گئی*۔

آسٹریا (ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔رپورٹ۔۔۔محمد عامر صدیق ویانا)پاک آسٹرین ایسوسی ایشن  کی ماہانہ میٹنگ ویانا کے ایک مقامی ریسٹورینٹ میں مورخہ 5جولائی بروز اتوار صدر قمر حسین چوہدری کی سربراہی میں منعقد کی گئی۔

میٹنگ کا آغاز سنیئر نائب صدر شیخ وحید احمد کی تلاوت قران پاک سے ہوا اور گلہائے عقیدت پیش کرنے کی سعادت چوہدری اورنگزیب کو حاصل ہوئی۔

میٹنگ میں اسٹیج سیکرٹری کے فرائض ارسلان گجر نے ادا کیے۔ جنرل سیکرٹری سید محمود حسین شاہ نے میٹنگ کا ایجنڈا پڑھ کر سنایا۔ بعد میں نائب صدر ارسلان گجر نے سب دوستوں کا شکریہ ادا کیا-

آخر میں ملک پاکستان فلسطین و کشمیر کے مسلمانوں کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ بعداز مہمانوں کی مزے مزے کے پکوانوں سے تواضع کی گئی اور شرکاء انواع و اقسام کے کھانوں سے خوب لطف اندوز ہوئے۔

Loading