Daily Roshni News

پیرس میں  اعلی کوالٹی ڈئیزائنر کا شاندار فیشن ویک۔

پیرس میں  اعلی کوالٹی ڈئیزائنر کا شاندار فیشن ویک۔  پیرس فیشن ویک کے افتتاحی دن ڈیزائنر ایمان آئیسی کا شاندار اوٹ کوچر مجموعہ پیش

‎ پیرس۔     فرانس۔                      (ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔ رپورٹ۔۔۔ منیر احمد ملک)پیرس میں جاری Haute Couture Week اوٹ کوچر فیشن ویک کے دوران کیمرون سے تعلق رکھنے والے معروف فیشن ڈیزائنر ایمان آئیسی نے خوبصورت اور منفرد  مجموعہ پیش کر دیا۔ ایمان آئیسی نے اپنے نئے مجموعے کو فیشن کی عظیم روایات کے نام کرتے ہوہے وکٹورین دور کے کلاسک ملبوسات کو اپنے منفرد انداز میں نئی جہت دی۔ ان کے ڈیزائنز میں افریقی ثقافتی ورثے، روایتی رافیا، موتیوں کی نفیس کڑھائی اور جدید سلائی کا حسین امتزاج نمایاں رہا۔

ایمان آیسی نے اپنی نئی کلیکشن پیش کی، جس میں افریقی ثقافت اور جدید یورپی فیشن کا حسین امتزاج دیکھنے میں آیا۔

شوخ اور ہلکے رنگوں سے تیار کردہ نفیس ملبوسات، ہاتھ سے کی گئی باریک کڑھائی اور منفرد ڈیزائنز نے حاضرین کو بے حد متاثر کیا۔ ماڈلز کی ریمپ واک کے دوران ہال تالیوں سے گونج اٹھا۔

ایمان آیسی  پیرس فیشن ویک کی آفیشیل لسٹ میں شامل ہونے والے پہلے افریقی ڈیزائنرز میں شمار ہوتے ہیں، ایک بار پھر عالمی فیشن منظرنامے میں نمایاں نظر آئے۔فیشن، فلم اور میڈیا سے وابستہ اہم شخصیات نے شو میں شرکت کی اور کلیکشن کو بھرپور داد دی۔

اس موقع پر خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ایمان آئیسی نے بتایا کہ یہ شو ان کی والدہ کے نام ایک جذباتی خراجِ عقیدت ہے، جو 1960ء میں کیمرون کی پہلی “مس انڈیپینڈنس” منتخب ہوئی تھیں اور بعد ازاں مختلف بین الاقوامی ایئر لائنز میں بطور فلائٹ اٹینڈنٹ خدمات انجام دیتی رہیں۔

شو کا آغاز بھی ایک منفرد انداز میں کیا گیا، جہاں ایک ماڈل نے فضائی میزبان کے روپ میں “گرانڈ کوٹور” کی جانب پرواز کا اعلان کیا، جس نے حاضرین سے خوب داد وصول کی۔ ایمان آئیسی ان چند افریقی ڈیزائنرز میں شامل ہیں جنہیں پیرس کے سرکاری اوٹ کوچر کیلنڈر میں جگہ حاصل ہے، اور ان کا یہ مجموعہ ایک بار پھر افریقی شناخت اور عالمی فیشن کے خوبصورت امتزاج کی کامیاب مثال بن کر سامنے آیا۔۔             رپورٹ منیر احمد ملک پیرس فرانس

Loading