-
تہران: (ویب ڈیسک) ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کے مقتول رہبرِ اعلیٰ علی خامنہ ای کی چھ روزہ نمازِ جنازہ اور تدفین کی تقریبات میں 4 کروڑ 10 لاکھ سے 4 کروڑ 30 لاکھ افراد نے شرکت کی۔
ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے پریس ٹی وی نے دعویٰ کیا کہ علی خامنہ ای کا جنازہ دنیا کی تاریخ کا سب سے بڑا جنازہ تھا، یہ تقریبات پانچ شہروں تہران، قم، نجف، کربلا اور مشہد میں منعقد ہوئیں۔
سرکاری عوامی جنازے کی کارروائیاں ہفتہ کے روز شروع ہوئی تھیں، جب تہران کے گرینڈ مصلیٰ مذہبی کمپلیکس میں ہزاروں افراد خامنہ ای کے تابوت کی آخری زیارت کے لیے جمع ہوئے۔
ان تقریبات میں مختلف ممالک کے سربراہوں، وزرا، اعلیٰ حکام نے شرکت کی، ایران کے علاقائی اتحادیوں حماس اور اسلامک جہاد (غزہ)، حزب اللہ (لبنان) اور حوثی تحریک (یمن) کے وفود نے بھی شرکت کی۔
ایران کے رہبرِ اعلیٰ علی خامنہ ای 28 فروری کو امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے تہران کے وسط میں ان کی رہائش گاہ پر حملے میں شہید ہو گئے تھے، انہیں چار ماہ بعد مشہد میں امام رضا کے مزار کے احاطے میں سپرد خاک کیا گیا ہے۔
![]()
