Daily Roshni News

انٹرنیشنل کشمیر پیس فورم فرانس کے ذیر اہتمام برھان مظفر وانی کی دسویں برسی کا ایک مقامی ھوٹل میں اہتمام کیا گیا ۔

انٹرنیشنل کشمیر پیس فورم فرانس کے ذیر اہتمام برھان مظفر وانی کی دسویں برسی کا ایک مقامی ھوٹل میں اہتمام کیا گیا ۔

پیرس ۔    فرانس(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔رپورٹ ۔۔۔منیر احمد ملک )انٹرنیشنل کشمیر پیس فورم فرانس کے ذیر اہتمام برھان مظفر وانی کی دسویں برسی کا ایک مقامی ھوٹل میں اہتمام کیا گیا ۔انتہائی باوقار تقریب میں کشمیری اور پاکستانی خواتین و حضرات اور بچوں نے بھرپور شرکت کی ۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا ۔نعت رسول مقبول کے بعد تقریب کا باقائدہ آغاز پاکستان کے قومی ترانے سے کیا گیا ۔اس کے کشمیر کا ترانا بھی پیش کیا گیا ۔تقریب کی صدارت صدر زاھد ھاشمی نے کی اور  پاکستان کمیونٹی سے پہلی مرتبہ منتخب ہونے والے پہلے مئیر عمر یعقوب مہمان خصوصی تھے ۔

مقررین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ھوے برھان مظفر وانی کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ۔کشمیر کیلے انکی کوششوں اور شہادت کو مسئلہ کشمیر کے لیے سنگ میل قرار دیا ۔اس موقع پر ایم کے پرویز چوھدری راجہ کرامت چوھدری احمد طاہرہ سحر نینا خان روحی بانو راجہ طاہر  لالا برھان عدنان سلیمان عاطف ھاشمی نے بھی خطاب کیا  پاکستانی میڈیا سے شہزاد چوہدری ٹی وی ٹو ڈے راجہ سلطان سچ ٹی وی ملک منیر احمد بیورو چیف  ۳۹ نیوز ایچ ڈی اورمیڈیا ایڈوائزر یورپ برائے وزیر اعظم آزاد کشمیر  کے علاوہ خالد بشیر اے آر وائی ۔نے شرکت کی ۔

تقریب سے مئیر کرائی عمر یعقوب نے خطاب کرتے ہوے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا اور ہر سطح پر کشمیریوں کو کشمیر پر سپورٹ کرنے کی یقین دہانی کروائی ۔عمر یعقوب نے     جو پہلی مرتبہ مئیر منتخب ہوئے ھیں نے کشمیری کمیونٹی اور فلسطینیوں کی جدوجھد آزادی کے علاوہ دنیا بھر میں انسانی حقوق کی تنظیموں کے ساتھ یک جہتی کا اظہار کیا ـ               صدر انٹرنیشنل کشمیر پیس فورم زاھد ہاشمی نے اپنے خطاب میں برہان وانی کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی شہادت نے کشمیر کی تحریک آزادی کو جلا بخشی اور ان کی قربانی کو ھمیشہ یاد رکھا جائے گا ـ  زاھد ہاشمی نے جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں 12 نشستوں کا مسئلہ ہنگاموں ـ دھرنا دینے یا کشمیری عوام کا جانی اور مالی نقصان کرکے حل نھیں ھوگا ـ       عوامی ایکشن کمیٹی کو تشدد کا راستہ چھوڑ کر افہام و تفہیم اور بات چیت سے اس مسئلے کو حل کرنا چاھئے ـ ان کا کہنا تھا کہ سڑکوں پر پرتشدد کارروائیوں سے معاملات حل نھیں ھوتے۔ پاکستان دنیا بھر میں واحد ملک ھے جو کشمیری عوام کی جدوجھد آزادی کے ساتھ پچھلے 78 سال سے کھڑا ھے ـ ان کا کہنا تھا کہ ھم کشمیری پاکستانی ھیں اور پاکستان ھمارا ھے ـ بعد میں شہدائے کشمیر ـ پاکستانی فوج کے شہداء اور دیگر مرحومین کے ایصال ثواب کے لئے دعا بھی کی گئی ـ۔                               رپورٹ منیر احمد ملک پیرس فرانس

Loading