Daily Roshni News

بندوں کا فرقوں میں پڑنا حقیقی دنیا کے بجائے گمان کی دنیا میں مشغول ہونے کی وجہ سے ہے ۔ کیسے؟۔۔۔تحریر۔۔۔ خواجہ شمس الدین عظیمی ؒ۔

بندوں کا فرقوں میں پڑنا حقیقی دنیا کے بجائے گمان کی دنیا میں مشغول ہونے کی وجہ سے ہے ۔ کیسے؟

تحریر۔۔۔ خواجہ شمس الدین عظیمی ؒ

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔ تحریر۔۔۔ خواجہ شمس الدین عظیمی ؒ)ایک دنیا وہ ہے جو اللہ نے بنائی ہے مگر اسے نظر انداز کر کے آدمی گمان کی دنیا میں مشغول ہے ۔۔۔۔ وہ جس سوچ اور خیال میں رہتا ہے ، خیال اس کے مطابق ذہن میں ایک جال بُن لیتا ہے ۔ یہ جال اس کے کان ، آنکھ ، ناک اور زبان بن جاتا ہے ۔

آدمی اس کے ذریعے سنتا ، دیکھتا ہے اور تجزیہ کر کے حالات و واقعات میں معنی پہناتا ہے ۔ اس طرح وہ حقیقی دنیا سے صرفِ نظر کر کے اپنے ذہن کی دنیا میں رہتا ہے اور اختلاف میں پڑا ہوا ہے ۔

اختلاف کی تعریف بیان کی جائے تو یہ الوژن کے سوا کچھ نہیں ۔

 ارشاد باری تعالیٰ ہے ، ٫٫ اور متحد ہو کر اللہ کی رسی کو مضبوط پکڑ لو اور تفرقے میں نہ پڑو ۔

                                              (سورۃ اٰلِ عمران : 103)

»»» حضور خواجہ شمس الدین عظیمی رحمۃ اللہ علیہ «««

ماہنامہ قلندر شعور ، جولائی 2026 ۔۔۔ موضوع ،آج کی بات

Loading