صراط مستقیم کیا ہے ۔۔۔؟
تحریر۔۔۔خواجہ شمس الدین عظیمی ؒ
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔ صراط مستقیم کیا ہے ۔۔۔؟ تحریر۔۔۔خواجہ شمس الدین عظیمی ؒ)اھدنا الصراط المستقیم ° صراط الذین انعمت علیہم ،،
ترجمہ : ہدایت بخش ہم کو صراط مستقیم کی ، ان لوگوں کے راستے کی جن پر تو نے اپنا فضل و کرم کیا ۔
پانچوں وقت کی فرض نمازوں کی 17 رکعتوں میں 17 بار یہ آیات پڑھی جاتی ہیں ۔ اس کے علاوہ سنتیں اور نوافل رکعتیں ہیں ۔ اس طرح ایک نمازی دن میں بیسیوں مرتبہ ان آیات کی تکرار کرتا ہے اور اس دعا کو بار بار دہراتا ہے ۔ اس بات سے ہماری سمجھ میں تو یہی آتا ہے کہ صرف نماز پڑھنے سے آدمی صراط مستقیم پر قائم نہیں ہو جاتا بلکہ نماز صراط مستقیم کی تلاش کا ایک ذریعہ ہے ۔ یہ صراط مستقیم صرف ان ہی لوگوں کو حاصل ہوتی ہے جو اللہ تعالی کے اصولوں کے مطابق نماز قائم کرتے ہیں اور اپنی نمازوں میں اللہ تعالی سے رابطہ قائم کرتے ہیں ۔ آپ سب اس بات پر غور کریں کہ اس بات میں صراط مستقیم کیا ہے؟ اور اس پر چلنے سے اللہ تعالی کی کون کون سی نعمتیں حاصل ہوتی ہیں ۔۔
قلندر بابا اولیاء رحمت اللہ علیہ نے فرمایا ،،
صراط مستقیم آسمانوں کا ہائی وے ہے ۔ اس ہائی وے سے کائنات کے تمام عالمین کو راستے نکلتے ہیں ۔ اس طرح صراط مستقیم تمام عالمین کو ملاتا ہے ۔،،
دیکھو صراط مستقیم سیدھا راستہ ہے ۔ جو مقام محمود تک پہنچتا ہے ۔ اللہ تعالی نے یہ پوری کائنات انسان کے لیے بنائی ہے ۔ اللہ تعالی چاہتے ہیں کہ انسان اس کی بنائی ہوئی کائنات میں سیر کرے ۔ انسان ہی کی سہولت کے لیے اس نے غیب میں ایسے راستے بنائے ہیں جن پر چل کر آسانی کے ساتھ اللہ تعالی کی تجلیوں تک پہنچا جا سکتا ہے ۔
صراط مستقیم پر تو اللہ تعالی سے ملاقات ہوتی ہے ۔
»»» سیدہ سعیدہ خاتون عظیمی رحمۃ اللہ علیہا «««
کتاب ،،، معرفت عشق ۔۔۔۔۔ موضوع ،،، صراط مستقیم
![]()

