Daily Roshni News

عدیل محمود کی ڈپٹی میئر دی ہیگ تقرری پر فرینڈز آف روشنی فورم کی ٹیم کے معزز اراکین کی جانب سے صمیم قلب سے مبارکباد۔

ہالینڈ، عدیل محمود کی ڈپٹی میئر دی ہیگ تقرری پر

 فرینڈز آف روشنی فورم کی ٹیم کے معزز اراکین کی

 جانب سے صمیم قلب سے مبارکباد اور دعائیہ کلمات۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔ خصوصی مندوب ) ہالینڈ کے شہر دی ہیگ کے قدیم رہاشی سماجی اور سیاسی شخصیت چوہدری خالد محمود کے صاحبزاد ے عدیل محمود جنہوں نے مقامی سیاسی جماعت دینک کے پلیٹ فارم  سے18 مارچ 2026 کو منعقد ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لیا اور ووٹوں کی واضح برتری کے ساتھ نشست جیت لی ۔گزشتہ دنوں 16 جولائی حکومتی ضابطے کے مطابق عدیل محمود کو ڈپٹی میئر کے عہدے پر فائض کر دیا گیا۔ اِس پُر مسرت موقعہ پر فرینڈز آف روشنی فورم نیدر لینڈز کی ٹیم کے معزز اراکین – محمد جاوید عظیمی ،میاں عاصم محمود، چوہدری محمد الیاس، میاں عمران ، چوہدری محمد اصغر، میاں آفتاب، چوہدری اکرام الحق ،جاوید بٹ پیارا ، راجہ فاروق حیدر ، چاند ملک، چوہدری اقبال، راجہ سجاد حیدر، چوہدری بنارس علی اور چوہدری نواز نے عدیل محمود کوصمیم قلب سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے مستقبل میں مزید کامیابیوں کے لئے دعائیہ کلمات بھی ادا کئے۔

Loading