Daily Roshni News

حوثیوں کی بندرگاہیں بند کرنیکی دھمکی، سعودیہ کا خطے میں شدید کشیدگی کے خدشات کا اظہار

حوثیوں کی بندرگاہیں بند کرنیکی دھمکی، سعودیہ کا خطے میں شدید کشیدگی کے خدشات کا اظہار

انٹرنیشنل (ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل) سعودی عرب نے حوثیوں کی جانب سے بندرگاہوں کی ناکہ بندی کے بیان کی شدید مذمت کردی۔

سعودی عرب نے حوثی گروپ کے ان بیانات کی مذمت کی ہے جن میں گروپ نے سعودی عرب پر یمن کا محاصرہ کرنے کا الزام عائد کیا تھا اور اعلان کیا تھا کہ وہ سعودی بندرگاہوں تک بحری آمدورفت کو روکنے کی کوشش کرے گا۔

سعودی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں حوثیوں کے ان الزامات کو ’’بے بنیاد‘‘ قرار دیا گیا ہے، بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب خطے میں بحری نقل و حرکت اور بین الاقوامی تجارت کی سلامتی کے لئے اپنی ذمہ داریوں کو جاری رکھے گا۔

حوثی گروپ کی جانب سے سعودی عرب کے خلاف بحری پابندیوں یا ناکہ بندی کی دھمکی پر خطے میں مزید کشیدگی کے خدشات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

Loading