Daily Roshni News

تفکر اور یکسوئی۔۔۔ از قلم ،  غزالہ نرگس عظیمی

تفکر اور یکسوئی

از قلم ،  غزالہ نرگس عظیمی

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔ تفکر اور یکسوئی۔۔۔ از قلم ،  غزالہ نرگس عظیمی)تفکر کرنا، کسی ایک نقطے پر ذہن کو مرکوز کرنا اور یکسوئی کے ساتھ اللّٰه تعالیٰ کی نشانیوں پر غور کرنا مراقبہ ہے۔ مراقبہ حضور علیہ الصلٰوۃ والسلام کی غارِ حرا کی سنت ہے ۔

حضور علیہ الصلٰوۃ والسلام کی حیاتِ طیبہ پر نظر ڈالیں تو ہمیں پتہ چلتا ہے کہ آپ صلی اللّٰه علیہ وسلم اس بات پر غور وفکر کرتے تھے کہ اتنی وسیع کائنات اسمیں اتنا باقاعدہ  مستقل اور  منظم نظامِ شمسی ، سورج اپنے وقت پر طلوع ہوتا ہے اور غروب ہوتا ہے ، چاند اپنے مقررہ وقت پر نکلتا ہے اور چھپ جاتا ہے ، ستارے آسمان پر جگمگاتے ہيں ،يہ درخت يہ پہاڑ  يہ اتنی ساری مخلوقاتِ جن و انس،  چرند پرند اور انکے علاؤہ بےشمار مخلوقات ان سب کو بنانے والی کوئی تو ہستی ہے ۔

اس ہستی کی کھوج اور تلاش میں حضور علیہ الصلٰوۃ والسلام مکہ شہر کے شور سے دور غارِ حرا میں تشریف لے جاتے تھے اور گھنٹوں کائنات اور خالقِ کائنات پر (مراقبہ) تفکر کرتے تھے ( اس وقت نہ تو ابھی قرآن پاک نازل ہوا تھا اور نہ ہی نماز کا حکم ہوا تھا)اسی غور وفکر کے دوران حضور علیہ الصلٰوۃ والسلام پر پہلی وحی کا نزول ہوا ۔

 خانوادہ سلسلہ عظیمیہ ، ہمارے ہادی، ہمارے راہنما، ہمارے روحانی استاد ، مردِ قلندر ، مرشد کامل حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی رحمۃ اللّٰه علیہ نے حضور علیہ الصلٰوۃ والسلام کی غارِ حرا کی سنت پر عمل کرتے ہوئے اور سنتِ نبوی صلی اللّٰه علیہ وسلم کو جاری و ساری رکھنے کے لئے پاکستان سمیت يورپ ، امريکہ ايشياء اور مشرقِ وسطیٰ میں 80 سے زائد مراقبہ ہال قائم کئے ۔ جہاں روحانیت کی تعلیم دی جاتی ہے اور روحانیت ایک ایسا سکول آف تھاٹ (Thought ) ہے جس میں داخل ہو کر آدمی ، آدمی سے انسان بن جاتا ہے

اللّٰه تعالیٰ مرشد کریم حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی رحمۃ اللّٰه علیہ کی اس عظیم کاوش اور دینی و فلاحی خدمات کو قبول و منظور فرمائيں ، انکے درجات میں مزید بلندی عطا فرمائیں ، اللّٰه پاک انہیں اپنی حضور علیہ الصلٰوۃ والسّلام اور حضور قلندر بابا اولیاء رحمۃ اللّٰه علیہ کی قربت نصیب فرمائیں اور  اللّٰه تعالیٰ رحيم و کريم کی ذات با برکات ہمیں بھی حضور قلندر بابا اولیاء رحمۃ اللّٰه علیہ اور مرشد کریم کی قربت نصیب فرمائیں،انکی تعليمات پر غور وفکر اور عمل کرنے اور انکے روحانی فیض سے مستفیض ہونے کی توفیق عطا فرمائیں  آمين ثم آمين

  از قلم غزالہ عظیمی (غزالہ نرگس عظیمی )

Loading