Daily Roshni News

شان مسعود انگلی میں فریکچر کے باعث دوسرے ٹیسٹ سے باہر

پاکستانی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے سابق شان مسعود انگلی میں فریکچر کے باعث ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ سے باہر ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹروں نےشان مسعود کو مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے،انہیں پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں بیٹنگ کے دوران گیند لگنے سے انگلی میں فریکچر ہوا تھا۔

ذرائع کاکہنا ہےکہ شان مسعود کی بحالی کا عمل جاری رہے گا اور وہ انگلینڈ کے خلاف آئندہ ٹیسٹ سیریز میں قومی ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔

Loading